اردو نیوز اپڈیٹس

مزدور ہمارے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں صدر مملکت آصف علی زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے محنت کش مرد و خواتین کی کاوشوں ، جدوجہد اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں عالمی یومِ مزدور کے موقع پر پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یومِ مزدور دنیا بھر کے محنت کشوں کی اپنے حقوق اور وقار کے لئے جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، ہم مزدوروں کی خودمختاری، منصفانہ اجرت، محفوظ ماحول اور سماجی تحفظ کیلئے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ مزدور اور محنت کش طبقہ ہماری معیشت اور قومی ترقی کا محرک ہے، مزدور ہمارے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، صنعتوں، زراعت اور معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، ہمارے کارکن ہمارا فخر ہیں، ہماری قومی ترقی محنت کشوں کی محنت اور کردار کی مرہون منت ہے۔ آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں نوجوانوں اور کارکنوں کے روشن مستقبل کیلئے انہیں ہنرمند بنانے پر توجہ دینا ہوگی، ہمیں اپنے کارکنوں اور نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے، مزدوروں کی ہنرمندی کیلئے ایک جامع نظام تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک منصفانہ لیبر ماحول تشکیل دینے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنا ہوگا، آئیے ملک میں بامعنی پالیسیوں، جامع ترقی اور ایک ایسا کلچر فروغ دیں جہاں ہر محنت کش کے کردار کا احترام کیا جائے۔

AddThis Website Tools
Faisal Bukhari

Recent Posts

دہشتگردوں نے سکول بس پر حملہ کر کے درندگی کی حدیں پار کر دیں صدر وزیر اعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار دھماکے کی…

7 hours ago

بھارت سے کشمیر پانی تجارت اور دہشت گردی پر بات ہوگی وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن…

7 hours ago

یادگار شہدا جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں…

7 hours ago

بھارت اپنے بیانیے کی وجہ سے آگ سے کھیل رہا ہے اگر جنگ چاہیے تو جنگ سہی ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے…

7 hours ago

پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک افغان تعلقات میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ہے، پاکستان اور…

7 hours ago

رواں سال ملک بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں این ڈی ایم اے

پاکستان نیوز پوائنٹ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھرٹی ( این ڈی ایم اے ) حکام نے…

7 hours ago