اردو نیوز اپڈیٹس

پاکستان علاقائی امن کا خواہاں لیکن قومی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر

پاکستان نیوز پوائنٹ
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینگے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے منگلا اسٹرائیک کور کی جنگی مشقوں کا معائنہ کیا. پاک فوج کی منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے اعلیٰ درجے کی جنگی مشق “ایکسرسائزہیمراسٹرائیک” کا انعقاد کیا گیا۔ایکسرسائز کے دوران آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر نے ان کا استقبال کیا۔انہوں نے یمر اسٹرائیک مشق کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے.کوئی کسی بھی قسم کی غلط فہمی میں نہ رہے۔آرمی جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیں گے. پاکستان علاقائی امن کا عزم کیے ہوئے ہے۔بیان کے مطابق مشق کا مقصد میدان جنگ کی حقیقی صورت حال میں پاک فوج کی حربی تیاری، مشترکہ عملی ہم آہنگی اور جدید اسلحہ جاتی نظام کے عملی انضمام کا مظاہرہ تھا۔مشق میں کثیرالجہتی فضائی طاقت، طویل فاصلے تک مار کرنے والی آرٹلری، جنگی ہیلی کاپٹرز اور جدید انجینئرنگ تکنیکوں کا کامیاب استعمال کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ تمام ہتھیاروں اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے جوانوں نے زبردست ہم آہنگی، چابک دستی اور مہارت کے ساتھ مربوط مظاہرہ کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں کے بلند مورال، پیشہ ورانہ صلاحیت اور جنگی جذبے کو سراہا اور اس سے پاک فوج کی آپریشنل برتری کا عملی عکس قرار دیا۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی قسم کی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح کا جواب دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کا خواہاں ہے مگر قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہماری تیاری اور عزم غیر متزلزل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایکسرسائز “ہیمر اسٹرائیک” پاک فوج کی مسلسل پیشہ ورانہ ترقی، جنگی حکمت عملی میں جدت اور تکنیکی جدیدیت کے سفر کی ایک اہم مثال ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اعلیٰ عسکری قیادت، فارمیشن کمانڈرز اور مختلف سروسز سے تعلق رکھنے والے معززین نے مشق کا مشاہدہ کیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ…

20 hours ago

چین کی پاکستان کے ثالثی کردار کی حمایت ایس سی او اجلاس میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ چین نے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے وزرائے خارجہ…

20 hours ago

محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات دہشتگردی کیخلاف اقدامات تیز کرنے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر…

20 hours ago

پارلیمنٹ کی سیاست کرلی اب سڑکوں پر بات کریں گے مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ رہنما ایم کیو ایم پاکستان اور وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا…

20 hours ago

مستونگ فورسز کا آپریش العزم جاری ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 13 ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت کارروائیوں میں ہلاک دہشتگردوں کی…

20 hours ago

وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے جان بچانے والی 52 نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے جان بچانے والی 52 نئی رجسٹرڈ…

20 hours ago