پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ میں پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی۔وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران کشمیریوں سمیت پورے ملک نے افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لیے دعائیں کیں اور افواجِ پاکستان نے دشمن کو ایسا سبق سکھایا جو وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کو دنیا کے نقشے پر ایک عظیم مقام دلائیں گے اور وہ دن ضرور آئے گا جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا. انہوں نے کہا کہ محنت اور شبانہ روز جدوجہد کے ذریعے پاکستان کو ایک عظیم مملکت بنانا ہے اور صلاحیت و محنت کسی جسمانی کمزوری کی محتاج نہیں ہوتیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ماضی میں بعض عناصر نے لیپ ٹاپ اسکیم کو تنقید کا نشانہ بنایا اور طعنے دیے گئے کہ یہ لیپ ٹاپ نہیں بلکہ رشوت ہے حالانکہ نواز شریف کے دور میں لاکھوں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے اور ایک بھی سفارش پر نہیں دیا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ تقسیمِ برصغیر کے وقت لاکھوں لوگوں نے خواب سجائے اور خون کے دریا عبور کیے.انہی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد ہیں. ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ کوئی عام مشین نہیں .بلکہ ایک وژن ہے جو نوجوانوں کو ترقی کی راہ دکھاتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں 4 دانش اسکولوں کی منظوری دی گئی ہے اور حکومت نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، عظمت اور خوشحالی کے لیے خطے کے لوگوں نے عظیم قربانیاں دیں جبکہ لیپ ٹاپ اسکیم محض ایک پروگرام نہیں. بلکہ پاکستان کے روشن مستقبل کا وژن ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ بابائے قوم، بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم مسلح افواج میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک طریقے…
پاکستان نیوز پوائنٹ بابائے قوم، بانی پاکستان، قائداعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب نے سکھ برادری کو بائیک پر ہیلمٹ پہننے کے قانون…