پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 60 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار ایک روپے کی کمی ہوئی. جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 94 ہزار 749 روپے کا ہوگیا۔عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 380 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے
