پاکستان نیوز پوائنٹ
مشرقی وسطیٰ میں جنگ بندی کے بعد فضائی آپریشن بحال ہونا شروع ہوگیا ہے۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق عراق، شام، کویت اور قطر کی فضائی حدود کی بندش بھی ختم، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ائیرپورٹس سے خلیجی ممالک پروازوں کی آمد و رفت شروع ہوگئی ہے۔مقامی اور غیر ملکی ائیر لائنز نے فلائیٹ آپریشن بحالی کے لیے پروازوں کی آمد و کا نیا شیڈول تیار کرنا شروع کر دیا۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت، دوحہ، جدہ اور دمام کی نو، اسلام آباد ائیرپورٹ سے بھی خلیجی ممالک کی 8 جبکہ کراچی ائیرپورٹ سے 18 پروازیں روانہ ہوگئیں .اسی طرح پشاورایئر پورٹ سے 6 اور ملتان ائیرپورٹ سے چار پروازیں روانہ کی گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پروازوں کی مکمل بحالی میں ابھی وقت لگے گا کئی ممالک کی طرف سے ابھی فضائی حدود کی بندش کا سامنا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے جی ایچ کیو…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عوام کو خوشخبری سنادی۔ وزیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کیپٹن محمد سرور شہید (نشان…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…