پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عسکری میدان میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے۔اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کمیشن کے مباحثے سے خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اے آئی کو اسلحہ کے کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ عسکری میدان میں اے آئی کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے اور علاقائی و عالمی سلامتی کے ماحول کو عدم استحکام کا شکار بنا سکتا ہے۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے مزید کہا ہے کہ اس کے عالمی امن و سلامتی پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جوہری تخفیف اسلحہ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے کے زیر التوا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اڑان پاکستان کی تقریب سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت فوجی عدالتوں میں سویلینز…
پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے سوات میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 خارجی دہشت…
پاکستان نیوز پوائنٹ کمشنر کراچی نے آٹے کے بعد نان اور چپاتی کی قیمتیں بھی…