اردو نیوز اپڈیٹس

ایشیائی ترقیاتی بینک نے مالی سال 2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کردی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایشیائی ترقیاتی بینک نے مالی سال 2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے. آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ ٹیکس پالیسی اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے معاشی استحکام بہتر ہوا ہے. نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافے اور مستحکم غیر ملکی زرمبادلہ مارکیٹ سے ترقی کی توقع ہے، جبکہ مالی سال 2025 میں اوسط افراط زر نمایاں طور پر کم ہو کر 6.0 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ مالی سال 2026 میں اوسط افراط زر مزید کم ہو کر 5.8 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے. علاقائی اور دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں خواتین کی افرادی قوت میں شرکت کم ہے.خواتین کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت میں سرمایہ کاری سے پیداواری صلاحیت اور معاشی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے۔رپورٹ میں رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ بھی کم کردیا. رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔اس سے پہلے ایشیائی ترقیاتی بینک نےپاکستان کی معاشی شرح نموکا تخمینہ3 فیصد لگایا تھا، جبکہ رواں مالی سال وفاقی حکومت نے معاشی شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد مقرر کر رکھا ہے، اس کے علاوہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی مہنگائی کا تخمینہ مزید کم کردیاہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی اوسط مہنگائی 6 فیصد رہنے کا امکان ہے. اس سے قبل اے ڈی بی نے پاکستان کی مہنگائی کا تخمینہ 10 فیصد لگایا تھا، جبکہ وفاقی حکومت نےرواں مالی سال مہنگائی کا ہدف 12 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ذرائع کے مطابق شہباز شریف برطانیہ کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں…

5 hours ago

امریکی کمپنی کا پاکستان کے ساتھ ڈرونز خریداری کے معاہدے اور ابتدائی آرڈر موصول ہونے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی ڈرون ساز کمپنی ’پاور یو ایس‘ کے شریک بانی بریٹ ویلیکووچ…

5 hours ago

حرمین شریفین کی حرمت سعودی عرب کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا دفتر خارجہ

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مقدس شہر مکہ مکرمہ کی سمت کیے گئے حملے اور…

5 hours ago

مقدس مقامات کی حفاظت ہمارا فرض ہے وہ صورتحال آگئی ہے جہاں مکہ معاہدہ نافذ ہونا ہے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ مکہ معاہدہ نہ بھی ہو…

5 hours ago

آپریشن ردالفتنہ 3 بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں 3 دہشتگرد جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز…

5 hours ago

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا…

5 hours ago