اردو نیوز اپڈیٹس

ملک بھر میں آئندہ ماہ بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں آئندہ ماہ بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر سماعت کرے گی، جس میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں 19 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگست میں ڈسکوز کو مجموعی طور پر 102.94 ارب یونٹ بجلی فراہم کی گئی، تاہم پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اگست میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7.31 روپے فی یونٹ کے مقابلے میں 7.50 روپے فی یونٹ رہی۔ مقامی کوئلے سے پیدا کی جانے والی بجلی کی لاگت 12.01 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ درآمدی کوئلے پر لاگت بڑھ کر 14.07 روپے فی یونٹ تک پہنچ گئی۔ فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے کی قیمت 33 روپے فی یونٹ ریکارڈ کی گئی، جبکہ گیس سے 13.43 روپے فی یونٹ لاگت آئی۔ ایل این جی کے ذریعے پیدا کی جانے والی بجلی کی قیمت 21.73 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ ایران سے درآمد ہونے والی بجلی سب سے مہنگی 41 روپے فی یونٹ میں پڑی۔ بگاس کے ذریعے پیداوار کی لاگت 9.87 روپے فی یونٹ رہی۔ ذرائع کے مطابق نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے، اور منظوری کی صورت میں صارفین کو ایک ماہ کے لیے بجلی کے بلوں میں اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کارروائیاں کمانڈر نقیب سمیت 9 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری…

5 minutes ago

ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی…

8 minutes ago

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

1 day ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

1 day ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

1 day ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

1 day ago