پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ایک اور ریکارڈ ساز دن رہا جہاں 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح بنائی اور بلند ترین سطح پر بند ہوا۔آج کاروباری روز کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 1590 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 63 ہزار 847 پوئنٹس کی سطح پر بند ہوا۔کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس نے اپنی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 63 ہزار 903 بنائی۔بازار میں آج 1.28 ارب شیئرز کے سودے 65.76 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 119 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 162 ارب روپے ہوگئی۔دوپہر 2 بجکر 54 منٹ پر انڈیکس 1324 پوائنٹس یا 0.82 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 63 ہزار 581 کی سطح پر پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ جمعہ کو گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ ایک لاکھ 62 ہزار 257 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔گزشتہ ہفتے کے ایس ای-100 انڈیکس نے اپنی ریکارڈ توڑ تیزی کو جاری رکھا اور 162,257 پوائنٹس پر بند ہوا جو ہفتہ وار 4,220 پوائنٹس یا 2.67 فیصد کے اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔اس تیزی کی وجہ تلاش و پیداوار، بجلی اور بینکنگ کے شعبوں کی مضبوط کارکردگی تھی جس کی حمایت مثبت معاشی اشاریوں اور بہتر سیاسی ماحول نے کی۔کرنسی کے محاذ پر پاکستانی روپیہ پیر کی صبح بینکوں کے درمیان تجارت میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں قدرے مضبوط ہوا۔ صبح 11:00 بجے تک، روپیہ 281.20 پر ٹریڈ کر رہا تھا جو 0.17 روپے یا 0.06 فیصد کے اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور بلوچستان (ساؤتھ)…
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان کا کہنا ہے کہ ووٹ امانت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پہلے دن سے کہہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ کویت نے پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون کے اہم معاہدے کی منظوری…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرامینیا نے کہا ہے کہ امریکا نے…