پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں آج سونے کی قیمت ایک ہزار 900 روپے کمی سے 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہوگئی۔سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 900 روپے تنزلی ہوئی. جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا ایک ہزار 629 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 97 ہزار 925 روپے کا ہو گیا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 73 ہزار 107 روپے میں فروخت ہوا۔ادھرفی تولہ چاندی کی قیمت 38 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 428 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 33 روپے تنزلی سے 2 ہزار 938 روپے ریکارڈ کی گئی۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کم ہو کر 3 ہزار 291 ڈالر ہو گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 6 ہزار 600 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے ہو گیا تھا۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 5 ہزار 659 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے میں فروخت ہوا تھا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 188 روپے اضافے سے 2 لاکھ 74 ہزار 601 روپے تک جا پہنچی تھی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ انسداد پولیو سے متعلق اجلاس 27 اگست کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا،چاروں…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بنگلہ دیش کے تاریخی دورے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کے ورکرز کو پوری…
پاکستان نیوز پوائنٹ سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی جانب سے خواتین کوبااختیار بنانے کیلئے10 ہزارمفت…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کے تفتیشی اداروں نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارت کی بدنام…