اردو نیوز اپڈیٹس

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا. 3 ہزار 500 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے پر پہنچ گیا۔سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ بدھ کو ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے کے اضافے کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے فی تولہ میں فروخت ہوا، جو گزشتہ روز 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے تھا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 35 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 855 ڈالر سے بڑھ کر 3 ہزار 890 ڈالر فی اونس ہوگئی۔فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 50 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا .جس کے بعد یہ 4 ہزار 826 روپے میں فروخت ہوئی جبکہ 10 گرام چاندی 43 روپے بڑھ کر 4 ہزار 137 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ اسی طرح عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.50 ڈالر بڑھ کر 47.27 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

مکہ مکرمہ پر ڈرون حملے کی کوشش قابل مذمت سعودی عرب کیساتھ کھڑے ہیں وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی کوشش کی…

3 hours ago

کسی فریق پر حملے کا ردعمل کیا ہوگا مکہ معاہدے میں شامل ممالک لائحہ عمل بناکر عمل کرینگے ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا…

3 hours ago

اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات دو طرفہ تعاون خطے کی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں متعین امریکی…

4 hours ago

اویس لغاری نے اربوں کے زرمبادلہ کی بچت کی نوید سنادی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اربوں روپے کے…

4 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کشیدگی میں فوری کمی کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری بیان…

4 hours ago

آئندہ چند ماہ میں ایران جنگ بالکل مختلف مرحلے میں داخل ہو جائے گی جے ڈی وینس

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے…

4 hours ago