پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہوگیا۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 800 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 686 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے ہوگئی۔گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں چاندی کی قیمت بھی کم ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 129 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 111 روپے ہوگئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 428 ڈالر ہوگئی، جبکہ چاندی کی قیمت بھی 50 سینٹ کمی کے بعد 66.50 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔صرافہ مارکیٹ سے وابستہ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت، امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، شرح سود سے متعلق توقعات اور سرمایہ کاروں کے رجحانات مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی کی صورت میں پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مزید سستا ہونے کا امکان ہے
