اردو نیوز اپڈیٹس

نئے سال میں خوشخبری یو اے ای میں اماراتیوں کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے نئے سال کی خوشی میں نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کیلئے تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نجی شعبے میں کام کرنے والے اماراتی شہریوں کی کم از کم تنخواہ یکم جنوری 2026ء سے 6 ہزار درہم ہوگی، اماراتی وزارت انسانی وسائل نے بتایا کہ یہ نئے قوانین ورک پرمٹ کے اجرا، تجدید اور ترمیم کے تمام عمل پر لاگو ہوں گے۔ وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے آجر کو سمارٹ ایپلیکیشن اور دیگر سروس چینلز کے ذریعے خودکار پیغامات بھیجے جائیں گے، اگر تنخواہ میں اضافہ نہ کیا گیا تو یکم جنوری 2026ء سے 6 ہزار درہم سے کم تنخواہ والے اماراتی ملازمین کے ورک پرمٹ نئے، تجدید یا ترمیم شدہ کیلئے کوئی درخواست جاری یا پروسیس نہیں کی جائے گی۔ وزارت نے مزید بتایا کہ اور اگر تنخواہیں 30 جون 2026ء تک نہ بڑھائی گئیں تو یکم جولائی سے تادیبی کارروائی کی جائے گی، اس سے قبل اماراتی شہریوں کیلئے نجی شعبے میں کم از کم تنخواہ کا قانونی معیار 5 ہزار درہم تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

زرمبادلہ میں اضافہ دس لاکھ نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دس لاکھ سے زائد نئے ٹیکس…

9 hours ago

پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کیلئے کمٹمنٹ غیر متزلزل ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا ہے…

9 hours ago

پاکستان نے یمن میں تشدد میں دوبارہ اضافے پر اظہارِ تشویش

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے یمن میں تشدد میں دوبارہ اضافے پر اظہارِ تشویش کرتے…

9 hours ago

اسپیکر قومی اسمبلی اور بھارتی وزیرِ خارجہ کا ڈھاکہ میں مصافحہ مسکراہٹوں کا تبادلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ ڈھاکہ میں…

9 hours ago

قائمہ کمیٹی اجلاس میں 488 لوگوں کے 82 کروڑ روپے پھنسے ہونےکا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں انکشاف ہوا…

9 hours ago

پاکستان 2026 میں دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) نے…

9 hours ago