اردو نیوز اپڈیٹس

نواز شریف پانچ سال پورے کرتے تو آج حالات مختلف ہوتے خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف اپنی مدتِ وزارتِ عظمیٰ کے پانچ سال مکمل کر لیتے تو آج ملک کی صورتحال بالکل مختلف ہوتی۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف اپنے نظریات سے ہٹ گئے ہیں، دراصل نظریات کو عملی شکل دینے کا وقت آگے پیچھے ہوسکتا ہے۔ ان کے مطابق نواز شریف کے دورِ حکومت میں تمام معاشی اشاریے درست سمت میں جا رہے تھے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ موجودہ حکومت کی توجہ معیشت، استحکام اور خارجہ پالیسی پر ہے اور ہماری سمت کا تعین ہوچکا ہے۔اپنی گفتگو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی بات سے وزیراعظم شہباز شریف کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ مریم نواز کو انہوں نے اپنی بیٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کا مستقبل ہیں اور بطور وزیراعلیٰ پنجاب بہترین کام کر رہی ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

17 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

17 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

17 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

17 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

17 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

17 hours ago