اردو نیوز اپڈیٹس

دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام دھماکا خیز مواد ناکارہ بنادیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
بہاولنگر میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی )اور سول ڈیفنس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔اداروں کی بروقت کارروائی سے شہر میں ممکنہ ہولناک دھماکے خیزمواد کو قبل از وقت ناکارہ بنا دیا گیا۔سی ٹی ڈی نے زیرِ حراست ملزم کی نشاندہی پر بہاولنگر کے علاقے چک حافظ والا میں کارروائی کی جہاں سے ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا۔سول ڈیفنس کی بم ڈسپوزل ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا گیا جس نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بیگ میں موجود دھماکہ خیز مواد (IED) کو موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا۔بیگ سے برآمد کئے گئے سامان میں 3.120 کلو گرام دھماکا خیز مواد پر مشتمل آئرن سلنڈر، 408 گرام اضافی دھماکا خیز مواد، 510 بال بیئرنگ، 9 وولٹ کی خشک بیٹری، الیکٹرک وائرز اور ایک عدد الیکٹرک ڈیٹونیٹر شامل تھا۔یہ تمام اجزا مل کر ایک تباہ کن دھماکہ خیز ڈیوائس کا حصہ تھے جسے کسی مصروف مقام پر استعمال کیے جانے کا خدشہ تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر اعظم سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی ملاقات ترجیحی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ سنگاپور کے وزیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے آج اسلام…

6 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سنگاپور کے وزیر خارجہ کی جی…

6 hours ago

کشمیر چوک انڈر پاس کی تکمیل سے مری اور مظفرآباد جانے والے شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں…

6 hours ago

چھوٹے کاروباروں کے لیے قرضوں کا حصول سہل نیا نظام متعارف

پاکستان نیوز پوائنٹ :اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس…

6 hours ago

جے ڈی وینس کی محسن رضائی سے براہ راست ملاقات کی پیشکش

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر جے…

6 hours ago

امریکا ایران معاہدے کی کوششیں تیز قطری وفد کا ایک ہفتے میں تہران کا دوسرا دورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے کے لیے سفارتی کوششوں میں…

7 hours ago