اردو نیوز اپڈیٹس

نیشنل سائبر ایمرجنسی نے دو مشہور سافٹ ویئر استعمال کرنے والوں کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایڈوب کامرس اور میجنٹو اوپن سورس میں نقص کی نشاندہی ہوئی ہے، دونوں سافٹ ویئر پلیٹ فارم آن لائن کاروبار کیلئے بنائے گئے ہیں، نقص کے ذریعےاٹیکرز گاہکوں کے سیشن ہائی جیک کر سکتے ہیں، اٹیکرز بغير کسی توثیق کے مکمل اکاؤنٹ پر قبضہ حاصل کر سکتے ہیں۔ نیشنل سائبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر میں خرابی سے حساس معلومات تک رسائی ہو سکتی ہے، سافٹ ویئر استعمال کرنے والے ادارے فوری حفاظتی اقدامات کریں، غیر ضروری انٹیگریشن غیر فعال کریں اور سخت ایڈمن ایکسس کنٹرولز لاگو کریں۔ ایڈوائزری میں سیشن میں کسی غیر معمولی تبدیلی پر مسلسل نگرانی رکھنے کی سفارش کی گئی، جس میں کہا گیا کہ سیشن ہینڈلنگ کے لیے صرف اتنی ہی اجازت دیں جتنی بالکل ضروری ہو، غیر متوقع سیشن کو ٹریک کریں جو نارمل استعمال سے ہٹ کر ہو۔ ایڈوائزری میں معمولی لاگ ان ایکٹیوٹی کی کوششوں پر نظر رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، غیر متوقع ٹریفک یا نا معلوم ایڈمن ٹوکن کے استعمال پر فوری الرٹ جنریٹ کرنے کی سفارش کی گئی

Faisal Bukhari

Recent Posts

ملک بھر میں رحمت اللعالمین خاتمُ النبیین حضرت محمد ﷺ کی ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰﷺ کا یوم ولادت…

3 hours ago

سانحہ پمز ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے صدر مملکت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں آتشزدگی…

3 hours ago

پمزہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری صحت اسلم غوری کو فوری عہدے سے ہٹا دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پمزہسپتال میں نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر وزیراعظم نے وفاقی…

3 hours ago

جامع تحقیقات کی جائیں گی بچوں کی حفاظت ہر حال میں اولین ترجیح ہونی چاہیےاسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پمز ہسپتال…

3 hours ago

سب سے پہلے خود کو احتساب کیلیے پیش کرتا ہوں کوتاہی کے مرتکب افراد کو نہیں چھوڑیں گے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ سانحہ پمز ، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے خود کو احتساب…

3 hours ago

ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں ویزا اپوائنٹمنٹس کو روک دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے امیگریشن کریک ڈاؤن کے تحت…

3 hours ago