اردو نیوز اپڈیٹس

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سالِ نو کا جشن آتش بازی کا شاندار مظاہرہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
دنیا بھر میں سال 2025 اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں آج نئے سال کو خوش آمدید کہیں گے۔دنیا کے مختلف خطوں میں وقت کے فرق کے باعث سال 2026 کا آغاز الگ الگ اوقات میں ہوگا، جس کے باعث دنیا میں سب سے پہلے نئے سال کا استقبال کرنے والے ممالک ہمیشہ دلچسپی کا مرکز رہتے ہیں۔دنیا میں سب سے پہلے سال 2026 کا آغاز بحرالکاہل میں واقع جزیرہ ملک ’کریباتی‘ سے ہوا۔ کریباتی کے مشرقی حصے میں واقع کیریٹی ماٹی یا کرسمس آئی لینڈ وہ مقام ہے جہاں نیا سال سب سے پہلے داخل ہوتا ہے۔پاکستانی وقت کے مطابق یہاں دوپہر تین بجے سال 2026 شروع ہوا، جبکہ اس وقت جزیرے پر رات کے بارہ بج رہے تھے۔ اسی وجہ سے کریباتی کو دنیا میں نئے سال کا پہلا میزبان کہا جاتا ہے۔کریباتی کے بعد نیوزی لینڈ میں سال نو کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے ہوا اور آکلینڈ شہر میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔اس کے کچھ دیر بعد آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں سال 2026 کا استقبال کیا جائے گا، جہاں بڑے پیمانے پر آتش بازی اور عوامی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ایشیائی ممالک میں بھی نئے سال کے موقع پر روایتی رسومات اور تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے۔یورپ اور مشرق وسطیٰ میں سال نو کا آغاز نسبتاً بعد میں ہوتا ہے، جبکہ امریکا میں سب سے آخر میں نئے سال کی آمد ہوتی ہے۔امریکا کے شہر نیویارک میں سال نو کے جشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں. جہاں ٹائمز اسکوائر میں مشہور کرسٹل بال نصب کر دی گئی ہے اور اس کی آزمائش بھی کی جا چکی ہے۔ہر سال کی طرح اس موقع پر لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے، جبکہ دنیا بھر میں کروڑوں لوگ اس منظر کو ٹیلی وژن اور آن لائن ذرائع سے دیکھتے ہیں۔ماہرین کے مطابق دنیا میں نئے سال کے آغاز کا یہ فرق عالمی ٹائم زون سسٹم کا نتیجہ ہے. جس کے تحت زمین کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔اسی نظام کے باعث کچھ ممالک میں نیا سال شروع ہو چکا ہوتا ہے جبکہ کچھ خطوں میں ابھی پرانا سال جاری ہوتا ہے۔ اس طرح دنیا ایک ہی دن میں مختلف اوقات پر نئے سال میں داخل ہوتی ہے اور ہر ملک اپنے انداز اور ثقافت کے مطابق اس کا استقبال کرتا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

زرمبادلہ میں اضافہ دس لاکھ نئے ٹیکس دہندگان نظام میں شامل ہوئے وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ دس لاکھ سے زائد نئے ٹیکس…

5 hours ago

پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کیلئے کمٹمنٹ غیر متزلزل ہے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے واضح کیا ہے…

5 hours ago

پاکستان نے یمن میں تشدد میں دوبارہ اضافے پر اظہارِ تشویش

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے یمن میں تشدد میں دوبارہ اضافے پر اظہارِ تشویش کرتے…

5 hours ago

اسپیکر قومی اسمبلی اور بھارتی وزیرِ خارجہ کا ڈھاکہ میں مصافحہ مسکراہٹوں کا تبادلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ بنگلہ دیش کی سابق وزیرِاعظم خالدہ ضیا کی نمازِ جنازہ ڈھاکہ میں…

5 hours ago

قائمہ کمیٹی اجلاس میں 488 لوگوں کے 82 کروڑ روپے پھنسے ہونےکا انکشاف

پاکستان نیوز پوائنٹ قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کے اجلاس میں انکشاف ہوا…

5 hours ago

پاکستان 2026 میں دنیا کا پانچواں سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے آبادی (یو این ایف پی اے) نے…

5 hours ago