وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج 2026 کا باضابطہ آغاز 5 ہزار کی بجائے 13 ہزار ملیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر رمضان ریلیف پیکج، 2026 کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج 2026 کا باضابطہ آغاز کیا گیا ہے ، جس کے لیے 38 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا گزشتہ سال کی امدادی رقم کو 5 ہزار سے بڑھا کر 13 ہزار فی کس کی ہے، تاکہ مستحق افراد کی رمضان کے بابرکت مہینے میں مالی مدد کی جائے ۔یہ ملک کا سب سے بڑا اور جامع رمضان ریلیف پیکج ہے ۔پچھلے سال کے کامیاب تجربے پر مبنی وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج 2026 کی تقسیم بھی اسی شفاف ڈیجیٹل نظام کے ذریعے کی جا رہی ہے ۔ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے نقد مالی مدد مستحق افراد تک پہنچائی جا رہی ہے۔وزیراعظم کی رمضان پیکج کے لئے کام کرنے والے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کی تحسین کی گئی ۔ ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے مستحق افراد کو رقم کی فراہمی ایک انتہائی شفاف اور سہل ڈیجیٹل نظام کے تحت کی جا رہی ہے، لوگوں کو لمبی قطاروں سے نجات ملی ہے اور ان کی عزت نفس بھی مجروح نہیں ہوتی۔اجلاس کو پی ایم رمضان ریلیف پیکیج 2026 پر پیشرفت کے حوالےسے بریفنگ دی گئی ۔ اس سال 8 رمضان المبارک تک 64 فیصد مستحق افراد تک رقوم پہنچائی جا چکی ہیں۔بقیہ مستحق افراد کو رقوم کی ادائیگی کے حوالے سے تصدیق اور جانچ کا عمل تیزی سے جاری ہے۔اس سال 12 بینک اور فنانشل ٹیکنالوجیز کی کمپنیاں رقوم کی تقسیم میں حکومت کی شراکت دار ہیں۔رمضان پیکیج میں شامل مستحقین اب تک 1.1 ملین ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کر چکے ہیں ۔پی ایم رمضان پیکج کی آگاہی کے حوالے سے مستحق افراد کو اب تک 12 لاکھ 27 سے زائد روبو (خود کار) کالز کی جا چکی ہیں ۔پی ایم رمضان پیکج کا دائرہ کار پورے ملک بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھی ہے ۔ڈیجیٹل والٹس ڈیٹا پر مبنی مالی نظام کا ایک اہم سنگ میل ہے ۔ریئل ٹائم ڈیش بورڈز کے ذریعے ادائیگیوں کی اپ ڈیٹ کی ذریعے شفافیت یقینی بنائی جا رہی ہے۔پی ایم رمضان پیکج کے حوالے سے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جا رہی ہے۔ درخواست دینے کا طریقہ

اپنا درست CNIC نمبر 9999 پر SMS کریں
تصدیقی پیغام موصول ہونے کا انتظار کریں
اہلیت سے متعلق اطلاع SMS کے ذریعے حاصل کریں
سروس تمام بڑے موبائل نیٹ ورکس پر دستیاب ہے
صرف سرکاری چینلز استعمال کریں اور کسی تیسرے فریق سے گریز کریں
https://pmrrp.nitb.gov.pk/

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *