پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عمان کے سلطان، عزت مآب ہیثم بن طارق سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور انہیں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نےگفتگو کے دوران پاکستان اور عمان کے درمیان ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی قربت پر مبنی تاریخی برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے پاکستان کے وزیر تجارت کے مسقط کے حالیہ کامیاب دورے پر اطمینان کا اظہار کیا، جس سے دونوں فریقین میں باہمی تعاون سے شراکت کے نئے مواقع تلاش کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ وزیراعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی. عزت مآب سلطان ہیثم بن طارق نے وزیراعظم کی جانب سے عید کی مبارکباد کو قبول کرتے ہوئے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی،…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہےکہ پہلے دن اندازہ ہوگیا تھا کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے۔4 روزہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کا…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران…