اردو نیوز اپڈیٹس

برف پگھلنے لگی ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کا امریکا کے ساتھ مذاکرات کا شیڈول طے پا گیا ہے. استنبول میں جمعے کو امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات ہوں گے جن میں امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی شرکت کریں گے۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے بعد اہم سنگ میل کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے اور اگر معاملہ طے نہ ہوا تو نتائج بہت سنگین ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف جمعے کو ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر اور دیگر علاقائی ممالک کے بھی نمائندے شریک ہوں گے۔ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا اس حوالے سے کہا تھا کہ ایران باہمی احترام کی بنیاد پر امریکا سے مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم دھمکیوں اور دباؤ کو قبول نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ احترام کا جواب احترام سے دیا جائے گا اور دھمکیوں کا جواب اسی زبان میں دیا جائے گا۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ یورینیم افزودگی کے معاملے میں کچھ لچک دکھانے کے لیے تیار ہیں. لیکن اس کے بدلے میں ایران چاہتا ہے کہ امریکی جنگی جہاز اور دیگر فوجی اثاثے ایران سے دور ہٹائے جائیں۔دوسری جانب ایران کی جانب بڑا بحری بیڑا بھی گامزن ہے، جو اس خطے میں کشیدگی کے تناظر میں اہمیت رکھتا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ امریکا معاملات کو پرامن اور سفارتی حل کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے. لیکن اگر تنازعہ طے نہ ہوا تو نتائج نہایت سنگین ہوں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

15 minutes ago

قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوجی دستوں کو…

19 minutes ago

آئی ایم ایف شرائط وزارت خزانہ کا اضافی بجٹ گرانٹ پر پابندی کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام…

22 minutes ago

کچھ بھی ہوجائے پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے…

24 minutes ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن 6 دہشتگرد ہلاک 9 مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر…

25 minutes ago

ایران دہشت گردی کا سب سے بڑا مرکز تھا اب بدمعاشی نہیں کرسکتا ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس…

27 minutes ago