اردو نیوز اپڈیٹس

تین روزہ گراوٹ کے بعد سونا مزید مہنگا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں منگل 3 فروری 2026 کو سونے اور چاندی کی کی قیمتوں میں بہت بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا فی تولہ سونا 24 ہزار روپے مہنگا ہوگیا ہے ۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ انٹربینک ایکسچینج ریٹس کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 24 ہزار روپے اضافے سے 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے جبکہ 10 گرام سونا 20 ہزار 576 روپے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 982 روپے کی سطح پر آگیا ہے ۔صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کا حامل فی 10 گرام سونا 18 ہزار 862 روپے اضافے سے 4 لاکھ 42 ہزار 48 روپے ہو ہوگیا ہے ۔مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قدر میں بھی بڑا اضافہ دیکھا جا رہا ہے. جہاں فی تولہ چاندی 741 روپے اضافے سے 9 ہزار 146 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 636 روپے مہنگی ہونے کے بعد 7 ہزار 841 روپے کی ہوگئی ہے ۔دوسر ی جانب عالمی مارکیٹس میں فی اونس سونا 240 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 916 ڈالر جبکہ فی اونس چاندی 7.41 ڈالر کا اضافے سے 86.71 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔یہ اضافہ عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی کی وجہ سے ہوا ہے .جہاں سرمایہ کاروں کی طرف سے سیف ہیون اثاثے کے طور پر سونے کی طلب بڑھ رہی ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت اور وزیراعظم کا پاکستان کے پہلے نشان حیدر کیپٹن محمد سرور شہید کو خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے…

3 hours ago

کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کمان سنبھالنے پر مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ کمانڈر نیشنل سٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے جی ایچ کیو…

3 hours ago

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے جا رہی ہے وزیر پیٹرولیم

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے عوام کو خوشخبری سنادی۔ وزیر…

3 hours ago

کیپٹن محمد سرور شہید کی بے مثل قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا وزیر اعلیٰ مریم نواز

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کیپٹن محمد سرور شہید (نشان…

3 hours ago

کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے افواج پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر…

3 hours ago

سونا 4 لاکھ 31 ہزار سے بھی اوپر چاندی کی قیمت بھی آسمان پر

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں…

3 hours ago