اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم شہباز شریف کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی مزید قیمتیں بڑھنے کے باوجود عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق اس مرتبہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ک عام آدمی پر بوجھ کم کرنے کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جا رہا، اپنے وعدے کے مطابق جس قدر ہو سکا ان مشکل حالات میں عوام تک ریلیف پہنچائیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کی وجہ سے عالمی معیشت اس وقت دباؤ میں ہے جس کے پاکستان کی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ بروقت پالیسی سازی، حکومت کی جانب سے بچت کے اقدامات اور مالی نظم و ضبط کی بدولت اس صورتحال سے احسن طور سے انسانی حد تک نمٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ بطور خادم پاکستان ان مشکل حالات میں غریب آدمی پر بوجھ کم کرنے کیلئے اس ملک کی اشرافیہ اور حکومت سے شروعات کا عزم کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت میں بچت اقدامات کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتیں بھی ان اقدامات میں وفاقی حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں جو خوش آئند ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے سفارتی اور معاشی ٹیم کی کوششوں کی بدولت خام تیل کی ملکی ضرویات کیلئے مناسب مقدار میسر ہے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں مل کر کسی کو بھی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ قیمت سے زائد قیمت کی وصولی کی روک تھام یقینی بنا رہی ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ دعا گو ہیں کہ عالمی سطح پر حالات بہتر ہوں اور عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آئے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر اعظم شہباز کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان…

14 hours ago

آپریشن غضب للحق میں اب تک 663 فتنہ خوارج و افغان طالبان کو ہلاک کیا جاچکا ہے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تاڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تاڑ نے آپریشن غضب للحق پر اپ…

14 hours ago

نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے…

14 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 71 ڈالر…

14 hours ago

آبنائے ہرمز میں صورتحال بتدریج بہتر ایران ہتھیار ڈالنے کے قریب ہے ٹرمپ کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اب جنگ…

14 hours ago

اتحادیوں کے ساتھ ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کرسکتے ہیں امریکی وزیرخزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ اتحادیوں کے…

14 hours ago