اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر رجب طیب ایردوان کے درمیان انقرہ میں دوطرفہ ملاقات ہوئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر رجب طیب ایردوان کے درمیان انقرہ میں دوطرفہ ملاقات ہوئی ۔ رجب طبیب نے کہا ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے خاص طور پر مشترکہ منصوبوں اور دو طرفہ سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے مابین توانائی، کان کنی، دفاع، زرعی پیداوار کے مشترکہ منصوبوں، تجارت و عوامی تبادلوں کے فروغ، علاقائی اور دو طرفہ روابط میں اضافے، مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے حوالے تعاون کے مواقع اجاگر کئے. بات چیت کے دوران، دونوں رہنماؤں نے 13 فروری 2025 کو اسلام آباد میں منعقدہ 7ویں اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے فیصلوں کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دونوں رہنماؤں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان کثیر جہتی دوطرفہ تعاون کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور قومی مفاد کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعادہ کیا۔ رہنماؤں نے غزہ میں انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور متاثرہ آبادی کو انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔ صدر اردوان نے فلسطین کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت اور انسانی امداد کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستانی وفد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید شامل تھے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اورترکیہ کے صدررجب طیب ایردوان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں رجب طبیب ایردوان نے کہا وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو ترکیہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،باہمی رابطے مضبوط دوستی کی علامت ہیں،پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُر عزم ہے،ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں،عالمی امور پر دونوں ملکوں کے خیالات میں مکمل ہم آہنگی ہے،دونوں ملک آذاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں،غزہ میں ہونے والی بربریت کی پاکستان نے بھرپور مذمت کی،

Faisal Bukhari

Recent Posts

ترک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات مستحکم تعلقات پر اطمینان کا اظہار

پاکستان نیوز پوائنٹ ترک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف کی فیلڈ مارشل سید عاصم…

7 minutes ago

شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں اہلیہ کو ادا کرنے کا پابند ہے چیف جسٹس پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہےکہ شوہر حق مہر میں…

9 minutes ago

حماس کے پاس کوئی اور راستہ نہیں بچا جلد اپنی AK-47 تک واپس کردیں گے ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول اوروں کے برعکس میرا یقین ہے…

12 minutes ago

اسرائیل ایران پر فوجی حملے کیلئے امریکا کو اکسا رہا ہے ترکیہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس…

15 minutes ago

ایران جنگ شروع نہیں کرے گا مذاکرات کے لیے تیار ہیں ایرانی نائب صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ ایران…

18 minutes ago

ایران کے پاس ایٹمی معاہدہ کرنے کا آپشن موجود ہے امریکی وزیر دفاع

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس…

20 minutes ago