اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعظم نے خیبر پختونخوا گلگت بلتستان آزاد کشمیر میں بارش اور سیلاب سے جانی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے علاقوں، بونیر، بٹگرام اور دوسرے متاثرہ علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تباہ کن بارش سے ہونے والے نقصانات پر گہرے تاسف کا اظہار کیا اور ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ضلع بٹگرام میں بادل پھٹنے سے ہلاکتوں اور سیلابی صورتحال کے بعد متعلقہ حکام کو ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر میں بارش اور سیلاب سے جانی نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے لیے یہ نقصان برداشت کرنے کی طاقت کی دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو فوری اور ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے وفاقی اداروں کو صوبہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مقامی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اور ہر طرح کی مدد فی الفور فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

پاکستان ترکیے اور سعودیہ کا دفاعی معاہدہ تینوں ملکوں کےمفاد میں ہے وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ…

2 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران کیپٹن حمزہ اکرم کی شہادت پر اظہارِ افسوس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ…

2 hours ago

محسن نقوی نے شہداء اور غازیوں کیلئے سول اعزازات کی منظوری دے دی

پاکستان نیوز پوائنٹ وطن عزیز کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور شجاعت و…

2 hours ago

مریم نواز کا صفائی نظام میں سخت مانیٹرنگ کا حکم مزید بہتر بنانے کا ہدف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کو صوبہ بھر…

2 hours ago

عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری…

2 hours ago

ہنگو میں فورسز کے آپریشن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ…

2 hours ago