پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا کے علاقوں بٹگرام، بونیر اور ملک کے دوسرے بالائئی علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب طوفانی بارشوں اور سیلاب سے بھاری جانی نقصانات پر شدید صدمہ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ریاست کے تمام اداروں کو مصیبت زدہ شہریوں کی مدد کے لئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ بارشوں اور طوفانی سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قوم اس آزمائش کی گھڑی میں مصیبت زدہ شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایک بیان میں صدر آصف علی زرداری نے جاں بحق ہونے والوں کے پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ پاک مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔ صدر آصف علی زرداری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کریں اور متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنائیں۔ صدر نے زور دے کر کہا، “متاثرہ لوگوں کو ریلیف اور مدد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ صدر مملکت نے یہ بھی ہدایت کی کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیے کے درمیان مشترکہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہنگو میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وطن عزیز کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے شہداء اور شجاعت و…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب پروگرام کو صوبہ بھر…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری…
پاکستان نیوز پوائنٹ ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ…