پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ بزنس سہولت مرکزمیں کسٹمر سے بات چیت کا انداز قابل ستائش ہے، امید ہےکہ نوجوان بی ایف سی کو کامیاب بنائیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے ون ونڈوبزنس سہولت مرکز کاباضابطہ افتتاح کردیا ہے۔افتتاحی تقریب کے دوران وزیراعظم کو بزنس سہولت مرکز میں فراہم کردہ سہولیات پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایف سی کے قیام پر وزیرسرمایہ کاری بورڈ اور ان کی ٹیم کومبارکباددیتاہوں۔انہوں نے کہا کہ بزنس سہولت مرکز میں ایچ آر کا شعبہ انتہائی قابل ہے، بدقسمتی سے اس مرکز کے قیام میں تاخیر ہوئی، مگر دیر آئے درست آئے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بی ایف سی کو ایسا متاثرکن مرکزبنایاجائےکہ لوگ اس کی طرف آناپسند کریں. عالمی معیار کےمطابق سہولیات اور رہنمائی فراہم کی جائے، وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے کسٹمرز کو مطمئن کریں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اپنے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اپنے وفد کے ہمراہ چیف…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ریکو ڈک (پاکستان کے تانبے اور سونے کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان ادار ہ شماریات نے ملک کی پہلی ڈیجیٹل اقتصادی شماری کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں امیگریشن کا نیا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا…