اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب وژن کا عالمی سطح پر اعتراف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبوں کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ انہی اقدامات کے تسلسل میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرز لاہور میں نومبر میں ASEAN کیپیسٹی بلڈنگ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ پانچ روزہ عالمی کانفرنس 17 تا 21 نومبر منعقد ہوگی جس میں ASEAN کے 11 رکن ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندگان شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے دوران سیف سٹیز اتھارٹی کے اے آئی پر مبنی اقدامات، جدید ٹیکنالوجی ماڈلز اور سٹیزن سینٹرک سروسز کو بطور کامیاب ماڈل پیش کیا جائے گا۔ کانفرنس میں اے آئی بیسڈ پولیسنگ، سمارٹ سرویلنس، ٹریفک مینجمنٹ اور شہری سہولیات پر خصوصی سیشنز منعقد کیے جائیں گے، جبکہ لائیو ڈیمونسٹریشنز کے ذریعے شرکاء کو براہِ راست جدید نظاموں کا عملی مشاہدہ کرایا جائے گا۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق سیف سٹی اتھارٹی کے جدید اقدامات اور اے آئی بیسڈ سروسز پاکستان کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گی اور یہ کانفرنس پاکستان اور ASEAN ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی تعاون کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس کانفرنس کو خطے میں ٹیکنالوجی اور سکیورٹی تعاون کے لیے سنگِ میل قرار دیا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

اویس لغاری نے اربوں کے زرمبادلہ کی بچت کی نوید سنادی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے اربوں روپے کے…

4 seconds ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے کی مذمت کشیدگی میں فوری کمی کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری بیان…

3 minutes ago

آئندہ چند ماہ میں ایران جنگ بالکل مختلف مرحلے میں داخل ہو جائے گی جے ڈی وینس

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے…

6 minutes ago

سعودی عرب نے پائپ لائن پر عراقی ملیشیا کے ڈرون حملوں کے بعد یورپ کو خام تیل کی سپلائی روک دی

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر عراقی ملیشیا کے ڈرون حملوں…

9 minutes ago

مکہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے حوثیوں کے ڈرون کو تباہ کردیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی فوجی اتحاد نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے مکہ…

11 minutes ago

ٹرمپ حکومت کا اسرائیل کو بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم فروخت کرنیکا منصوبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی ہزاروں بموں کی…

14 minutes ago