پاکستان نیوز پوائنٹ
ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں 2025 میں بہتری کے اثرات سے ترقی میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان کی معیشت درمیانی مدت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیائی ترقیاتی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان میں مالی سال 2026 میں جی ڈی پی گروتھ 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، پالیسی ریفارمز اور استحکام سے معیشت میں بہتری جاری رہے گی، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان میں معاشی اصلاحات میں پیشرفت ہوئی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے بتایا کہ پاکستان کی ترقی کے امکانات مثبت ہیں لیکن ڈھانچہ جاتی چیلنجز برقرار ہیں، بار بار آنے والی قدرتی آفات اور حالیہ سیلاب ترقی کیلئے خطرہ ہیں۔اے ڈی بی کے مطابق اصلاحات اور پالیسی عملدرآمد سے معاشی رفتار اور اعتماد برقرار رکھا جا سکتا ہے، 2026 میں امریکہ پاکستان تجارتی معاہدے سے کاروباری اعتماد بحال ہونے کا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے، سیلاب سے انفراسٹرکچر اور زرعی اراضی کو نقصان شرح نمو پر دباؤ ڈالے گا، تعمیراتی شعبے کیلئے بجٹ میں دی گئی مراعات جزوی طور پر نقصانات کم کریں گی۔اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق2026 میں اوسطاً مہنگائی 6 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے، سیلاب سے سپلائی چین متاثر ہوگی جس سے خوراک کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کا تجزیہ ہے کہ گیس ٹیرف میں اضافے سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوگا، مرکزی بینک مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے محتاط مانیٹری پالیسی اپنائے گا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پیٹرولیم اسمارٹ…
پاکستان نیوز پوائنٹ لبنان کے وزیر داخلہ احمد الحجار وزارتِ داخلہ پہنچے، جہاں وفاقی وزیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے سلسلے میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر پنجاب سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے آج شام 5 بجے دوبارہ سٹریٹ موومنٹ…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی…