اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ عنقریب پنجاب میں انفرااسٹرکچر جاپان کے معیار تک لے آئیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ عنقریب پنجاب میں انفرااسٹرکچر جاپان کے معیار تک لے آئیں گے، آج پورے پاکستان سے لوگ پنجاب علاج کرانے آتے ہیں۔ٹوکیو میں پاکستانی کیمونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان سے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، مزید اچھی خبریں سننےکو ملیں گی، معیشت کی بہتری میں اوورسیز پاکستانیوں کا بڑا حصہ ہے، چند ماہ پہلے مہنگائی 38فیصد تھی، ن لیگ کی حکومت میں 3 فیصد تک آگئی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ عنقریب پنجاب میں انفرااسٹرکچر جاپان کے معیار تک لے آئیں گے، پنجاب کے اسپتالوں میں دوائیں ملنا شروع ہوگئی ہیں، آج پورے پاکستان سے لوگ پنجاب علاج کرانے آتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دنیاکا سب سے بڑا صفائی کا منصوبہ ستھرا پنجاب شروع کیا ہے، پنجاب میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو نوکریاں دی ہیں تاکہ پنجاب صاف ہو، جاپان سے صفائی اور ماحول کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سڑکیں بنا کر نواز شریف نے ملک کی معیشت کو مضبوط بنایا، ساؤتھ ایشیا کا سب سے بڑا کینسر اسپتال نواز شریف کینسر اسپتال بنا رہے ہیں، شہباز شریف صبح 7 بجے سے رات 12 بجے تک کام کرکے ملک کو مسائل سے نکال رہے ہیں، 5 سال میں 5 لاکھ گھر غریبوں کو بنا کر دیں گے، دسمبر تک ایک لاکھ گھر مکمل ہوجائیں گے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ دسمبر تک پنجاب میں 1100 الیکٹرک بسیں سڑکوں پر آجائیں گی جس کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا،50 ہزار اسکالر شپس اور ایک لاکھ لیپ ٹاپ مستحق بچوں کو دیں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

15 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

15 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

15 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

15 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

15 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

15 hours ago