اردو نیوز اپڈیٹس

خیبر پختونخوا میں آرمی فلڈ ریلیف آپریشن پر سیلاب متاثرہ علاقوں کے عوام نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
خیبر پختونخوا میں آرمی فلڈ ریلیف آپریشن پر سیلاب متاثرہ علاقوں کے عوام نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔سیلاب سے متاثرہ بونیر، باجوڑ، سوات اور مالاکنڈ ڈویژن میں پاک فوج کی خدمات پر عوام نے فوج سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی جب کوئی اور نہیں پہنچ سکا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے دن رات کی پروا کیے بغیر یہاں آ کر لوگوں کو با حفاظت ریسکیو کیا، ہماری بروقت مدد پرہم دل سے پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔عوام کی جانب سے کہا گیا کہ ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ پاک فوج دن رات عوام کی خدمت کے لیے موجود رہی.ہم نے ہیلی کاپٹروں کو یہاں آتے دیکھا، جو لوگوں کو امداد فراہم کر رہے ھے اور بچوں، خواتین اور بزرگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کر رہے تھے۔انکا کہنا تھا کہ اگر ہماری فوج نہ ہوتی، تو شاید ہمیں کوئی سہارا نہ ملتا، کیونکہ ہمارے ایم این اے یا نمائندے تو یہاں آئے ہی نہیں۔عوام نے مزید کہا کہ یہ وہی فوج ہے، جسے بعض لوگ تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، لیکن یہی فوج ہماری مدد کے لیے مشینری سمیت پہنچی اور ہمارے ساتھ کھڑی رہی، ہم پاک فوج کے جذبے اور خدمت کو دل سے سراہتے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

16 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

16 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

16 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

16 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

16 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

16 hours ago