اردو نیوز اپڈیٹس

وزیراعلیٰ پنجاب نے سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم کا ریکارڈ قائم کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 30 ہزار ٹریکٹرز پر مشتمل چیف منسٹر ٹریکٹر پروگرام کے ذریعے تاریخ کی سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم کا ریکارڈ قائم کر دیا، اس پروگرام کا مقصد پنجاب کے کاشتکاروں کو معاشی خودمختاری فراہم کرنا اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔چیف منسٹر ٹریکٹر پروگرام کے پہلے فیز میں 50 سے 75 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں کو فراہم کر دیے گئے، دوسرے فیز میں 75 سے 85 ہارس پاور کے مزید 10 ہزار ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی مکمل ہو چکی ہے جبکہ ان کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے ہر ہائی ہارس پاور ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جا رہی ہے جبکہ ہائی پاور ٹریکٹر سکیم کے لیے مجموعی طور پر 10 ارب روپے کی سبسڈی ادا کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب ٹریکٹر سکیم کا تیسرا فیز جنوری میں شروع کیا جائے گا، کاشتکاروں کو 50 سے 55 ہارس پاور کے ٹریکٹرز کی فراہمی کے لیے وسط جنوری سے درخواستیں طلب کی جائیں گی، اس کے علاوہ ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت 100 سے 120 ہارس پاور کے بڑے ٹریکٹرز بلاسود قرضوں پر فراہم کیے جائیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب کے کاشتکاروں کو ٹریکٹر کی فراہمی کا مقصد معاشی خودمختاری اور زیادہ پیداوار کا حصول ہے، کاشتکار بھائی اپنے ٹریکٹر کے مالک بن رہے ہیں، اس سے بڑھ کر خوشی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کو فصل کی بوائی سے لے کر فروخت تک مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے، جدید زرعی مشینری کی فراہمی سے پنجاب کاشتکاری میں خود کفیل ہوگا اور حکومت کھوکھلے نعروں کے بجائے عملی طور پر کسانوں کا سہارا بنے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی صدر کی رہائشگاہ کو نشانہ بنانے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ…

2 hours ago

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان فری لانسنگ کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان فری لانسنگ…

2 hours ago

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خارجیوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے…

2 hours ago

اقوام متحدہ پاکستان نے اسرائیل کا صومالی لینڈ تسلیم کرنےکا اعلان مسترد کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنےکے اعلان کو مسترد…

2 hours ago

آئی ایم ایف کا لوکل ہائبرڈ الیکٹریکل گاڑیوں بائیکس پر سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مقامی سطح پر…

2 hours ago

این اے 130 نواز شریف کی کامیابی درست قرار یاسمین راشد کی درخواست خارج

پاکستان نیوز پوائنٹ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے نواز…

2 hours ago