اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر اعظم شہباز شریف سے لارڈ واجد خان کی ملاقات تجارت سرمایہ کاری تعلیم اور دیگر شعبوں پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے مذاہب ، کمیونٹیز اور آبادکاری لارڈ واجد خان نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے لارڈ واجد خان کا پاکستان میں خیرمقدم کیا اور اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ آپ سب پاکستان اور برطانیہ کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے شاہ چارلس سوم کے ساتھ ساتھ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان برطانیہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم ، عوامی تبادلوں اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ تعلقات کو فروغ دینے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے میں لارڈ خان کی کوششوں کو سراہا۔ ملاقات میں لارڈ واجد خان نے وزیراعظم کو اپنی حالیہ سرگرمیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا جن کا مقصد پاکستان، برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے بھرپوراظہار یکجہتی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یوم سیاہ کشمیر پر کشمیریوں سے…

13 hours ago

پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا وزیر خارجہ اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت…

13 hours ago

پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی اخلاقی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا عبد العلیم خان

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرمواصلات اور صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان نے کہا ہے…

13 hours ago

آرمی چیف کی اردن کے شاہ عبداللہ سے ملاقات دو طرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو…

13 hours ago

چیئرمین جوائنٹ چیفس کا بنگلہ دیش کا دورہ، دفاعی و فوجی روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ساحر شمشاد کی بنگلادیشی حکام سے…

13 hours ago