پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا قیام امن کے لیے جاری کوششوں میں اس نوعیت کا گھناؤنا فعل امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، پاکستان روسی فیڈریشن کے صدر، حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہم ہر قسم کے تشدد اور ایسے تمام اقدامات کو مسترد کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ایسے اقدامات کا مقصد سلامتی کو کمزور کرنا اور امن کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ واضح رہے کہ روس کے نووگراڈ ریجن میں صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ ہوا ہے، صدر ٹرمپ نے کہا روسی صدر پیوٹن نے آج صبح مجھے بتایا کہ اُن کی رہائش گاہ پر یوکرین نے حملہ کیا ہے، اور یہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے، وہ اس پر شدید غصے میں تھے۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے یوکرین پر حملے کا الزام لگاتے ہوئے کہا یہ حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، یوکرین نے 28 اور 29 دسمبر کے درمیان رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے، تاہم تمام ڈرونز مار گرائے گئے، یوکرین کے ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا جواب ضرور دیا جائے گا۔ دوسری طرف یوکرین نے روسی صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر ڈرون حملوں کے الزامات کی تردید کر دی ہے، صدر زیلنسکی نے کہا ماسکو اس طرح کے الزامات کے ذریعے امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے،روس ماضی میں کیف میں سرکاری عمارتوں کو نشانہ بناتا رہا ہے،عالمی برادری کو اس پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان فری لانسنگ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے اسرائیل کے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنےکے اعلان کو مسترد…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مقامی سطح پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 30 ہزار ٹریکٹرز پر مشتمل چیف…
پاکستان نیوز پوائنٹ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے نواز…