اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر اعظم شہباز کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جو جمعرات کے روز سعودی عرب پہنچے تھے۔پاکستان کے وزیراعظم کے دفتر نے بتایا ہے کہ شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کے دوران سعودی عرب کے لیے مکمل تعاون کا اعادہ کیا۔ پاکستانی وزیر اعظم کا یہ دورہ ر ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ہونے والی گفتگو کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے۔ اس موقع پر اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے اس بات پر زور دیا کہ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کو “خطے میں دشمنی اور تشدد کے جلد خاتمے کی وکالت اور سہولت کاری کے لیے پاکستان کی وسیع تر کوششوں کے تناظر” میں دیکھا جانا چاہیے۔ چند روز قبل سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے پاکستانی فوج کے سربراہ عاصم منیر کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے تحت سعودی عرب پر ایرانی حملوں اور ان حملوں کو روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا تھا جو خطے کی سکیورٹی اور استحکام کے مفاد میں نہیں ہیں۔ پاکستان نے اپنے وزیر داخلہ اور انسداد منشیات کے وزیر محسن رضا نقوی کی زبانی مملکت کو نشانہ بنانے والے کھلے حملوں کی مذمت کی تھی۔ انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سعودی عرب کی سکیورٹی اور استحکام کو متاثر کرنے والے کسی بھی خطرے کے خلاف پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کیا۔ سعودی عرب اور پاکستان نے ایک اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے جو گذشتہ ستمبر میں دونوں ممالک کے درمیان طے پایا تھا۔ اس کے مندرجات میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ سعودی عرب یا پاکستان کے خلاف کوئی بھی مسلح بیرونی حملہ دونوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کی اپنی سکیورٹی کو مضبوط بنانے اور خطے و دنیا میں امن و سلامتی کے حصول کی کوششوں کے فریم ورک کے تحت سامنے آیا ہے۔ اس کا مقصد دونوں فریقوں کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع کو مضبوط بنانا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی مزید…

14 hours ago

آپریشن غضب للحق میں اب تک 663 فتنہ خوارج و افغان طالبان کو ہلاک کیا جاچکا ہے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تاڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تاڑ نے آپریشن غضب للحق پر اپ…

14 hours ago

نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے…

14 hours ago

عالمی مارکیٹ میں سونا اور چاندی کی قیمتوں میں کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 71 ڈالر…

14 hours ago

آبنائے ہرمز میں صورتحال بتدریج بہتر ایران ہتھیار ڈالنے کے قریب ہے ٹرمپ کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اب جنگ…

14 hours ago

اتحادیوں کے ساتھ ہرمز میں جہازوں کی حفاظت کرسکتے ہیں امریکی وزیرخزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکی بحریہ اتحادیوں کے…

14 hours ago