اردو نیوز اپڈیٹس

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے اور تسلیم کرنا ہے کہ بہت خطرناک ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے اور تسلیم کرنا ہے کہ بہت خطرناک ہے، انسانی جان بچانے کیلئے جو بھی ممکن اقدامات ہوں گے وہ کئے جائیں گے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے ملک کی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنے کیلئے پالیسی بنانی ہوگی، ہمیں دیکھنا ہے کہ ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ کتنا پانی آئے گا، این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی سندھ میں داخل ہو گا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 9 لاکھ کیوسک سے اوپر پانی کو سپر فلڈ کی کیٹیگری میں رکھا جاتا ہے، ہمیں سب سے پہلے انسانی جانوں کو بچانے کی کوشش کرنی ہے، اس کے بعد مال مویشی کو بچانے کی کوشش کرنی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے بیراجوں کو محفوظ رکھنا ہے، ہمیں اپنے بند محفوظ رکھنے ہیں، 2010 کے فلڈ کے بعد بند کو محفوظ بنانے پر بہت کام کیا ہے، ساڑھے 5 لاکھ کیوسک پانی ہم چند روز پہلے گڈو بیراج سے گزار چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے سیلاب میں بند لیک کر جاتے ہیں، گڈو اور سکھر بیراج کا جائزہ لیا ہے، رائٹ بینک پر بندوں میں 5 یا 6 پوائنٹس پر بریچ کا خدشہ ہے، لفٹ بینک پر شینک بند تشویش ناک ہوتا ہے، شینک بند ڈھائی تین لاکھ کیوسک پر بریچ ہو جاتا تھا، اس سال شینک بند سے 5 لاکھ کیوسک پانی گزار چکے ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 5 سے 7 لاکھ کیوسک پانی میں کتنے گاؤں متاثر ہوں گے ڈیٹا موجود ہے، ہم نے 9 لاکھ کیوسک سے زائد پانی کی تیاری کر رکھی ہے، انخلاء کا عمل اس وقت بھی جاری ہے، پاکستان آرمی اور نیوی سے مدد مانگی ہوئی ہے، نیوی کی کشتیاں بھی موجود ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ محکمہ ہیلتھ کو وہاں پر تعینات کردیا اور کیمپس لگے ہوئے ہیں، تریموں بیراج پر ساڑھے پانچ لاکھ کیوسک کا ریلا ہے، پنجند میں پانی 3 روز کے بعد آجائے گا، 4 ستمبر کی صبح معلوم ہو سکے گا کہ پنجند پر کتنا پانی پہنچا ہے، 6 ستمبر کو کسی وقت بھی گڈو بیراج پر انتہائی اونچے درجے کا ریلا ہوگا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

مسلح افواج نے بھارتی نیٹ ورک توڑ کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا صدر وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اورکزئی…

2 hours ago

پاک فوج کی بڑی کامیابی رواں سال 917 دہشت گرد ہلاک ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

سینیٹ کا اجلاس جڑواں شہروں کے راستے بند ہونے اور ارکان کی غیر حاضری کے سبب غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی

پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹ کا اجلاس جڑواں شہروں کے راستے بند ہونے اور ارکان کی…

2 hours ago

ضلع اورکزئی سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن 30بھارتی سرپرست یافتہ خوارج جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال…

2 hours ago

پنجاب میں 10 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں فوری دفعہ 144 نافذ کردی ۔…

2 hours ago

اسلام آباد کے داخلی راستے مختلف مقامات سے بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے متبادل روٹس جاری کر دیئے

پاکستان نیوز پوائنٹ اسلام آباد کے داخلی راستے مختلف مقامات سے بند ہونے کی وجہ…

2 hours ago