اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مردآہن قرار دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’’مردآہن‘‘ قرار دے دیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاندار ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کو عالمی افق پر نئی کامیابیوں کی راہ دکھا دی ہے۔ معرکہ حق میں تاریخی فتح کے بعد دنیا نے پاکستان کی قیادت کو باوقار، مستحکم اور متوازن قوت کے طور پر تسلیم کیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا اور عالمی اداروں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے۔ امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے انہیں ’’مردِ آہن‘‘ قرار دیا جب کہ چینی وزارتِ خارجہ نے پاکستانی فوج کو قومی استحکام کا ستون اور پاک چین دوستی کا محافظ قرار دیا۔امریکا اور چین سمیت دنیا کے بڑے ممالک پاکستان کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کو سراہ رہے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہ امریکا کو ’’پاک امریکا تعلقات میں نئی جہت کی علامت‘‘ قرار دیا۔فنانشل ٹائمز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خطے کا اسٹریٹجک ثالث قرار دیا اور ملاقات کو اپنے لیے اعزاز بتایا۔ معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت سفارتی محاذ پر تنہائی کا شکار ہوگیا جب کہ پاکستان کے سفارتی دوستوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ سعودی عرب، ایران، ترکیہ اور دیگر ممالک کے سربراہان سے ملاقاتوں میں پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا۔امریکا کی جانب سے کالعدم بی ایل اے کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کا ایک تاریخی سنگِ میل ہے۔ امریکی قیادت نے پاکستان کے انسدادِ دہشتگردی کردار کو بھی بھرپور انداز میں سراہا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کامیاب حکمت عملی کے نتیجے میں پاکستان خطے میں ’’نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر‘‘ کے طور پر ابھر رہا ہے۔ امریکا سمیت بڑے ممالک پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اسٹریٹجک تعلقات کو اہمیت دے رہے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

12 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

12 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

12 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

12 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

12 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

12 hours ago