پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن اب کسی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں مرکز مصطفیٰ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مرکز کے مختلف سیکشن دیکھے اور مرکز مصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی سے ملاقات کی۔وزیر داخلہ نے دین اسلام کی خدمت میں مرکز مصطفیٰ کے مثالی کردار کو سراہا اور مرکز کے طلباء کے مثبت کردار کی تعریف کی اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے، طاقتور دشمن کو پاکستانی قوم نے یکجہتی سے عبرتناک شکست دی، فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کر دی ، پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔بعدازاں سرپرست اعلیٰ مرکز مصطفیٰ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے دعائے خیر کرائی اور ملک کی سالمیت، استحکام اور ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر اسلامی جمہوریہ پاکستانآصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دشمن کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ غیر ملکی ٹی وی سےآر ٹی عریبیہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی…
پاکستان نیوز پوائنٹ بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی حمایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے جن طالبان…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائیجیریا عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے حاصل کردہ 3 ارب…
پاکستان نیوز پوائنٹ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے رنگ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب…