پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 7 ستمبر 1965 کو شاہینوں نے دشمن کے غرور کو فضاؤں میں پاش پاش کر کے نئی تاریخ رقم کی۔یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 1965 کے شاہینوں کو سلام جنہوں نے فضائی سرحدوں کا کامیابی سے دفاع کیا، پاک فضائیہ نے دشمن کی عددی برتری کو جذبے، مہارت اور یقین کامل سے شکست دی۔انہوں نے کہا کہ ایم ایم عالم نے چند لمحوں میں دشمن کے 5 طیاروں کو زمیں بوس کر کے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا، ستمبر 65ء کے 60 برس بعد مئی 2025 میں بھی پاکستان نے دشمن کا غرور خاک میں ملایا۔ان کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں دشمن کے 6 جنگی طیاروں کو مار گرا کر شاہینوں نے تاریخی کارنامہ انجام دیا، پاک فضائیہ کے پائلٹس، انجینئرز اور ٹیکنیشنز قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، پاکستان کے شاہین قوم کی امیدوں، وقار اور دفاع کی پوری ذمہ داری نبھاتے ہیں، ان سپوتوں کی قربانیوں، غیرمتزلزل حوصلے اور بلند عزم پر ہر پاکستانی کو فخر ہے۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ ان شاہینوں کی بہادری اور قربانی کی بدولت پاکستان کی فضائیں محفوظ ہیں، پاک فضائیہ کے شاہینوں کی بے مثال خدمات و لازوال قربانیوں کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اورکزئی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ سینیٹ کا اجلاس جڑواں شہروں کے راستے بند ہونے اور ارکان کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر ضلع اورکزئی کے علاقے جمال…
پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں فوری دفعہ 144 نافذ کردی ۔…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسلام آباد کے داخلی راستے مختلف مقامات سے بند ہونے کی وجہ…