اردو نیوز اپڈیٹس

پاک فضائیہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع کیلئے پرعزم ہے ایئر چیف مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فضائیہ نے یوم شہدا 7 ستمبر کو ملک بھر میں ایئر فورس کے تمام اڈوں پر عقیدت و احترام کے ساتھ منایا، ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سندھو نے کہا کہ پاک فضائیہ مادر وطن کی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دن کا آغاز خصوصی دعاؤں اور قرآن خوانی سے ہوا جو 1965 اور 1971 کی جنگوں کے شہدا سمیت قیامِ پاکستان سے لے کر آج تک وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام جانبازوں کے نام منسوب تھی۔ایئر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل نے پاک فضائیہ کی قربانیوں، جرات اور پیشہ ورانہ مہارت کی شاندار روایات کو اجاگر کیا اور کہا کہ یومِ شہدا ہماری مسلح افواج کی غیر معمولی بہادری اور قربانی کے جذبے کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ بدلتی ہوئی علاقائی اور عالمی صورتحال کے تناظر میں پاک فضائیہ اپنے مشن پر پوری طرح کاربند ہے اور معرکہ حق میں کامیابی نے ایک بار پھر مادرِ وطن کے فضائی دفاع کے عزم اور صلاحیت کو ثابت کر دیا ہے۔ایئر چیف نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ہیروز کی قربانیوں پر ان کے شکرگزار ہیں یہ وہ قربانیاں ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ان کی جائز اور مقامی جدوجہد برائے حق خودارادیت کے لیے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔اپنے خطاب کے اختتام پر ایئر چیف نے اس عزم کو دہرایا کہ پاک فضائیہ ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے خلا، الیکٹرانک وارفیئر، سائبر ٹیکنالوجیز اور مقامی دفاعی پیداوار کے شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بناتی رہے گی۔پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ فضائیہ مادر وطن کی فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔بعد ازاں ایئر چیف مارشل نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

14 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

14 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

15 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

15 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

15 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

15 hours ago