پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور عراقی وزیر داخلہ جنرل عبدالامیر الشمری کے درمیان برسلز میں اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک عراق دوطرفہ تعلقات، سیکیورٹی تعاون اور زائرین کی سہولت کیلئے کیے جانے والے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کی وزارات داخلہ کے درمیان تعاون کو پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے زائرین گروپس کو باقاعدہ منظم اور ریگولیٹ کرنے کے حالیہ اقدامات کو بھرپور سراہتے ہوئے کہاکہ آپ کے دور میں پہلی بار زائرین گروپس کو منظم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے جو قابل تحسین ہیں۔عراقی وزیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی وزارتِ داخلہ کی فراہم کردہ فہرست میں شامل تمام زائرین کو عراق آنے کی اجازت دی جائے گی جبکہ زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے متعلقہ ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے تاکہ زائرین کی فیسیلیٹیشن اور نگرانی کو مؤثر بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔دونوں وزرائے داخلہ نے سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی، انسانی سمگلنگ کی روک تھام اور معلومات کے تبادلے کیلئے مشترکہ میکنزم کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔اس موقع پر عراقی وزیر داخلہ نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ملاقات میں زائرین کی سہولت، سیکیورٹی تعاون اور دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کا مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان…
پاکستان نیوز پوائنٹ دفتر خارجہ نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ جو بندوق کے زور…
پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر کا قرض ایک ماہ کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ نیب نے سال 2025 میں 6213 ارب روپے کی ریکارڈ ریکوری کرلی۔بریفنگ…