پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیاہے۔ امریکی سفیر نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان کے مضبوط اور مثبت سفارتی کردار کو سراہا۔اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات اوران کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ، اسٹیووٹکوف اورجیرڈ کرشنر ہمارے خصوصی مہمان ہوں گے۔تمام غیر ملکی وفود کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا جامع پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے پاکستان کے مخلصانہ کردار اور خطے میں امن کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے مثبت پیش رفت کی امید ظاہر کی۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…