پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق ایک بار پھر سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر حالات نے غیر متوقع رخ اختیار کیا تو امریکہ پہلے سے کہیں زیادہ طاقتور اور وسیع حملے کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے تک امریکی بحری بیڑے، جنگی طیارے اور فوجی دستے ایران کے گرد و نواح میں موجود رہیں گے. تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹا جا سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر حالات قابو سے باہر ہوئے تو امریکہ کی جانب سے ردعمل انتہائی سخت اور ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ شدید ہوگا، جس کی مثال پہلے نہیں ملتی۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ یہ اصول پہلے ہی طے کیا جا چکا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس حوالے سے کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔اپنے بیان میں انہوں نے امریکی فوج کی تیاریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افواج مکمل طور پر الرٹ ہیں اور کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے تیار ہیں، جبکہ وہ آئندہ کامیابی کے لیے پُراعتماد بھی ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…