اردو نیوز اپڈیٹس

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا لکشمی پور کے ہیرو میجر طفیل محمد کو خراج عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میدان لکشمی پور کے ہیرو میجر طفیل محمد شہید کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے 8 اگست کو اپنے قیمتی خون سے بہادری و جرات کی تاریخ لکھی، دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا کر سبز ہلالی پرچم کو سرخرو کیا، نشان حیدر کے وارث عظیم سپاہی نے دشمن کو اس کی صفوں میں گھس کر مارا۔انہوں نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے دشمن کی گولیوں کا سامنا کرتے ہوئے بٹالین کی قیادت کی اور شجاعت کی لازوال داستان رقم کی، میجر طفیل نے زخمی ہونے کے باوجود پیش قدمی نہ روکی اور دشمن کو پسپائی پر مجبور کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بے مثال شجاعت کا یہ عظیم لمحہ ہماری نئی نسلوں کو ہمیشہ حوصلے اور عزم کا درس دیتا رہے گا، قوم میجر طفیل محمد شہید کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے سب سے آگے کھڑے ہو کر جنگ کی کایا پلٹ دی۔اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید کے آخری الفاظ کہ “میں نے اپنا کام مکمل کر دیا ہے، دشمن بھاگ گیا ہے”، آج ایک قومی حقیقت ہے، میجر طفیل محمد شہید کے الفاظ آج بھی وطن کے ہر سپاہی کا نعرہ ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت میں پاک بھارت جنگ میں یہ سنہرے الفاظ ہر میدان میں گونجتے رہے اور دشمن کو ہر محاذ پر ہزیمت اٹھانا پڑی، حالیہ جنگ میں ہمارا ہر سپاہی میجر طفیل محمد شہید بن کر لڑا اور اللہ تعالٰی نے قوم کو بے مثال فتح عطا فرمائی۔وفاقی وزیر داخلہ نے دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے میجر طفیل محمد شہید کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید کی لازوال قربانی کو دلیر قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

21 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

21 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

21 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

21 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

21 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

21 hours ago