اردو نیوز اپڈیٹس

پاک افواج کا میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو 67 ویں یوم شہادت پر خراجِ عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل عاصم منیر ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک افواج کے ہمراہ میجر طفیل محمد شہید نشان حیدر کو ان کی 67 ویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔میجر طفیل محمد شہید نے سابق مشرقی پاکستان کے لکشمی پور سیکٹر میں دشمن کے خلاف جرات و بہادری کی بے مثال داستان رقم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے دشمن کے خلاف لڑائی جاری رکھی اور مشن کو کامیابی سے مکمل کیا۔ ان کے عظیم کارنامے پر قوم نے انہیں نشانِ حیدر جیسے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا۔افواج پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میجر طفیل شہید اور تمام شہداء کی قربانیاں قوم کا سرمایہ افتخار ہیں۔ان کی جرات، ایثار اور وطن سے محبت آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہیں، وطن کی سلامتی اور خودمختاری کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے والے یہ عظیم سپوت ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے۔پاک افواج نے کہا کہ ہم ان تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کے دفاع کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا، ان کی قربانیاں ہمارے لیے امن، استحکام اور آزادی کی ضمانت ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

شہباز شریف کا محمد بن سلمان سے رابطہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملے کی مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے…

20 hours ago

پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتیں وزیراعظم نے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ کشیدگی کے باعث عالمی…

20 hours ago

آئی ایم ایف کا پاکستان کے تمام اہداف پر اظہار اطمینان

پاکستان نیوز پوائنٹ آئی ایم ایف مشن کی اگلی قسط کے اقتصادی جائزے پر مذاکرات…

20 hours ago

سہیل آفریدی اور علی امین میں اختلافات ڈی آئی خان کے فنڈز روک دیے گئے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے، خیبرپختونخوا حکومت…

20 hours ago

سعودی عرب کے حوثیوں پر فضائی حملے یمنی افواج کا باغیوں کے 5 ڈرونز گرانے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ دو دنوں کے دوران انصار اللہ المعروف…

20 hours ago

حوثیوں کے اپنے مسائل ہیں ہم سعودی عرب کیساتھ حالت جنگ میں نہیں ایرانی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران سعودی عرب…

20 hours ago