پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیروں اور وزرائے مملکت اور مشیروں کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، وفاقی وزراء نے اپنی اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کرلی۔ وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے الاؤنس اور تنخواہوں کے ایکٹ 1975 میں ترمیم کی گئی ،نئے بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار ہوگی، اس سے پہلے وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ اور وزیر مملکت کی 1 لاکھ 80 ہزار تھی۔ وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159 فیصد جبکہ وزیر مملکت اور مشیر برائے وزیراعظم کی تنخواہوں میں بھی 188 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی۔
ترمیم 1975 کے ایکٹ کی مختلف شقوں میں کی گئی، وزراء کے الاؤنس، گاڑی، دفتر وغیرہ تنخواہوں کے علاوہ ہے، ترمیم کے بعد وزراء کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کابینہ کے چار فروری کے اجلاس سے مذکورہ سمری کو آخری وقت میں ایجنڈے سے نکال دیا گیا تھا، کابینہ ایجنڈے سے سمری کو نکالنے کا مقصد عوام اور میڈیا تنقید سے بچنا تھا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ سیف الدین…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشیا کے وزرائے داخلہ سیف الدین…
پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے اختتام پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی احکامات کی توہین…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں آج فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے بعد خطے…