اردو نیوز اپڈیٹس

پشاورہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں کی سزاؤں کے خلاف تمام درخواستیں خارج کردیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
پشاورہائی کورٹ نے فوجی عدالتوں کی سزاؤں کے خلاف تمام درخواستیں خارج کردیں۔ملٹری کورٹ کی سزاؤں کے خلاف دائر 29 رٹ درخواستوں پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس نعیم انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی. جس میں عدالت نے تمام 29 رٹ درخواستیں خارج کردیں۔ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ملزمان کی سزا اس وقت سے شمار ہوگی جس وقت ان کی سزاؤں پر فیلڈ جنرل کورٹ مارشل دستخط کرے گا ۔دورانِ سماعت عدالت میں درخواست گزاروں کے وکلا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ثنااللہ اور عدالتی معاون شمائل احمد بٹ پیش ہوئے۔ وکیل نے دلائل میں کہا کہ گرفتار ملزمان کو کو ملٹری کورٹس نے مختلف نوعیت کی سزائیں دی ہیں۔ ملزمان اپنی سزائیں پوری کرچکے ہیں. اب انہیں رہا نہیں کیا جا رہا۔قانون کے تحت دوران حراست گزارا گیا عرصہ بھی قید میں شمار کیا جاتا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سزائیں خصوصی قانون کے تحت دی جائیں ان میں 382 بی کا فائدہ ملزمان کو نہیں دیا جاتا۔گرفتار ملزمان دہشت گرد ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کورٹ کے لارجر بینچ اور پشاور ہائیکورٹ کے ایک بینچ نے بھی قرار دیا ہے کہ اسپیشل قوانین کے تحت دی گئی سزاؤں میں 382 بی کا فائدہ نہیں مل سکتا۔ سزائیں اسی وقت شمار ہوں گی .جس وقت ان ملزمان کی سزاؤں پر دستخط ہوگا۔انہوں نے عدالت کو مزید بتایا کہ فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی جانب سے دی گئی سزائیں خصوصی قانون کے دائرہ میں آتی ہیں۔ ملٹری کورٹ کے قوانین میں ہائیکورٹ صرف یہ دیکھتی ہے کہ جو سزا دی گئیں ہیں وہ ان سیکشن کے تحت دی گئی ہیں یا نہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل میں کہا کہ درخواست گزاروں کو دی گئی سزا آرمی ایکٹ کے تحت دی گئی ہے .یہ دستخط کے دن سے ہی شمار ہوگی۔ خصوصی قانون کے تحت سزا یافتہ ملزمان 382 بی کا فائدہ حاصل کرنے کے حقدار نہیں۔ بعد ازاں عدالت نے تمام درخواستیں خارج کردیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر زرداری سے ملائیشین وزیرِ داخلہ کی ملاقات سیکیورٹی و تجارت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملائیشیا کے وزیرِ داخلہ سیف الدین…

7 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات انسدادِ دہشتگردی کیخلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملائیشیا کے وزرائے داخلہ سیف الدین…

7 hours ago

اسحاق ڈار 30 اگست کو ترکیہ میں اہم اجلاس میں شرکت کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے اختتام پر…

7 hours ago

عمران خان کے علاج کا معاملہ بانی کی بہن اور انکی پارٹی نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی وزیر اطلاعات

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی احکامات کی توہین…

7 hours ago

ملک میں فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں آج فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوگیا…

7 hours ago

بنگلہ دیش نے مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی تعاون کے بعد خطے…

7 hours ago