اردو نیوز اپڈیٹس

ٹانک پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ
ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر دیا جس سے 3 اہلکار شہید ہو گئے جبکہ دو راہگیر بھی زخمی ہو گئے۔
ٹانک میں پولیس وین پر فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی گئیں۔فائرنگ کے بعد مسلح حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ڈی پی او عبدالصمد خان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹانک کے وزیر آباد بازار میں پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے ٹریفک اہلکاروں کی موبائل پر فائرنگ کی جس سے گاڑی میں سوار تین اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ٹریفک پولیس موبائل بھی لے گئےتھے جسے بعدازاں گرہ بڈھا سے برآمد کیا گیا، اس کے علاوہ ملزمان کی فائرنگ سے 2 راہ گیر بھی زخمی ہوئے۔ڈی پی او نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام شاہراہوں اور پیدل راستوں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ڈی پی او کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی عصمت اللہ زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

Faisal Bukhari

Recent Posts

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکی وفد کی ملاقات علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…

13 seconds ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہوں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…

32 minutes ago

وہ ڈاکٹر جس نے موسیقی میں نام بنانے کیلئے اپنا شعبہ چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری کا کام شروع کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…

38 minutes ago

دنیا میں پہلی بار موٹے بچوں کی تعداد دُبلے بچوں سے زیادہ ہو گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ دنیا بھر میں بچوں میں موٹاپے کی شرح میں اضافہ ہو گیا…

42 minutes ago

واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ ایپ ری ڈیزائن کرنیکا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ ایپ کو مکمل ری ڈیزائن کیا…

46 minutes ago

گوگل میپس میں صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر کا اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ گوگل میپس میں ڈرائیورز کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف کرایا گیا…

48 minutes ago