پاکستان نیوز پوائنٹ
یا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ عام تاریخ پیدائش یا سالگرہ کا دن کونسا ہے؟ یقیناً اس حوالے سے کافی بحث کی جاسکتی ہے مگر اس حوالے سے ایک مہینہ سب سے آگے ہے۔ کم از کم ورلڈ اٹلس کا تو یہی دعویٰ ہے کہ دنیا بھر میں سالگرہ کی 10 عام ترین تاریخوں میں سے 9 ستمبر کے مہینے میں آتی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے ممالک میں لوگوں کی سالگرہ کی تاریخیں مختلف ہوتی ہیں۔ ثقافتی رسومات، موسم اور دیگر وجوہات اس حوالے سے کردار ادا کرتے ہیں۔ مگر یہ ضرور واضح ہے کہ موسم گرما کے اختتامی ہفتے اور موسم خزاں کے آغاز کے دوران بچوں کی پیدائش میں نمایاں ضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔ ویسے یورپ کے کچھ ممالک میں موسم بہار کے دوران بچوں کی پیدائش زیادہ ہوتی ہے۔ جنوبی نصف کرے میں چونکہ موسمی سیزن شمالی نصف کرے سے مختلف ہوتے ہیں تو وہاں بچوں کی پیدائش کے موسمی رجحانات بھی مختلف ہوتے ہیں۔ تو ورلڈ اٹلس کا دعویٰ کتنا درست ہے، یہ کہنا تو مشکل ہے مگر دلچسپ ہونے کی وجہ سے جاننے میں حرج بھی نہیں۔ ورلڈ اٹلس کے مطابق 9 ستمبر کا دن بچوں کی تاریخ پیدائش کے حوالے سے سب سے زیادہ عام ہے۔ اس کے بعد 19 ستمبر دوسرے، 12 ستمبر تیسرے، 17 ستمبر چوتھے جبکہ 10 ستمبر تاریخ پیدائش کے حوالے سے 5 واں عام ترین دن ہے۔ ستمبر سے ہٹ کر محض 7 جولائی واحد دن ہے جو اس فہرست میں چھٹے نمبر پر دیا گیا ہے۔ 20 ستمبر 7 ویں، 15 ستمبر 8 ویں، 16 ستمبر 9 ویں جبکہ 18 ستمبر 10 ویں نمبر پر رہا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر فیول ریلیف پروگرام…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ہیڈکوارٹرز اسپیشل سروسز گروپ ( ایس…
پاکستان نیوز پوائنٹ چئیرمین سینٹ سید یوسف ریضا گیلانی کا دورہ لاہور چیمبر کےصدر علی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی آئینی عدالت نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی مخصوص…
پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب اور شام نے دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کرتے…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی اپوزیشن رہنما اور سابق آرمی چیف گادی آیزنکوٹ نے کہا ہے…