پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مڈ ٹرم الیکشن کے اگلے روز ایران پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔امریکی ویب سائٹ ایم ایس ناؤ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر حملے دوبارہ شروع کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔خلیجی عرب ممالک کے تین اعلیٰ حکام نے حساس نوعیت کی بات چیت کے حوالے سے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے خلیجی اتحادیوں کو بریفنگ دی ہے کہ وہ 4 نومبر سے، یعنی مڈ ٹرم الیکشن کے اگلے روز، مختصر لیکن شدید حملوں کے ایک مرحلے کے لیے تیار رہیں۔وال اسٹریٹ جرنل نے اس سے قبل خلیجی عرب ممالک کو ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے بارے میں رپورٹ کیا تھا۔ واشنگٹن کے خلیجی اتحادی کشیدگی کم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں کیوں کہ انھیں خدشہ ہے کہ ایران جوابی کارروائی میں کیا ردعمل دے گا۔خلیجی ممالک کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اگر بعض خلیجی ریاستیں اپنی سرزمین پر موجود فوجی اڈوں سے امریکا کی جانب سے حملے کیے جانے کی مخالفت کریں تو انھیں حیرت نہیں ہوگی۔ امریکا نے یکم ستمبر کے بعد سے ایران پر کوئی حملہ نہیں کیا۔ یاد رہے کہ ٹرمپ مڈ ٹرم الیکشن سے پہلے نئے حملے نہ کرنے کا وعدہ کر چکے ہیں۔ ٹرمپ نے جمعے کو کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ ’’بہت جلد ختم ہونے والی ہے۔‘‘تاہم ایران پر مزید فوجی دباؤ بڑھانے کی ٹرمپ کی راہ میں ایک رکاوٹ موجود ہے۔ ان کی اپنی ریپبلکن جماعت کا بنیادی ووٹر طبقہ ایران اور دنیا میں امریکا کے کردار کے معاملے پر بتدریج منقسم ہوتا جا رہا ہے۔ پیو ریسرچ سینٹر کے ایک حالیہ سروے کے مطابق، تقریباً دو تہائی امریکی، یعنی 65 فی صد، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران میں امریکی فوجی کارروائیوں سے نمٹنے کے طریقہ کار سے ناخوش ہیں۔ سروے کے مطابق ریپبلکنز اور ریپبلکنز کی طرف جھکاؤ رکھنے والے آزاد ووٹرز میں بھی اس تنازع کے بارے میں منفی رائے بڑھ رہی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے بچے ملک کا مستقبل ہیں…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ ہم نے خود سے 5…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں سڑک کے بیچ کھمبوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ ورلڈ بینک نے سندھ میں بلدیاتی سہولتوں کے لیے 15 کروڑ ڈالرز…
پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے…
پاکستان نیوز پوائنٹ کیتھولک مسیحوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے امریکی انتخابات میں اپنا…