اردو نیوز اپڈیٹس

یورپ کا 100 ارب یورو کا معاشی نقصان کوئی اہمیت نہیں رکھتا عباس عراقچی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جرمن چانسلر فریڈرک مرز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کو نقصان پہنچانے والوں کو بڑا دھچکا دیں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کی بمباری شروع ہوئی تو فریڈرک مرز نے اس کی حمایت کی، جرمن چانسلر منافقت سے بھرپور کام انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی نقصان کے سامنے یورپ کا 100 ارب یورو کا معاشی نقصان کوئی اہمیت نہیں رکھتا، ریڈ لائنز کا دور اب ماضی کا قصہ بن چکا ہے۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایران پر ممکنہ نئے امریکی حملوں سے متعلق قیاس آرائیوں کے درمیان جنگ کے سفارتی حل پر زور دیا اور کہا کہ میں صرف تمام فریقوں سے یہ درخواست کر سکتا ہوں کہ وہ اس بات کو تسلیم کریں کہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔ جرمن چانسلر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک معاشی طور پر جنگ کے جلد خاتمے میں دلچسپی رکھتا ہے، اور توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتیں پہلے ہی یورپ کو 100 ارب یورو سے زیادہ کا نقصان پہنچا چکی ہیں۔ علاوہ ازیں جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان واڈے فل نے کہا ہے کہ جی 20 کے بیشتر ممالک کا مؤقف ہے کہ ایران کو امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میز پر آنا چاہئے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ جی 20 کے بیشتر ممالک بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ ایران کو امریکا کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے حوثیوں سے حملے بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے روس پر بھی زور دیا کہ وہ بحیرہ اسود میں حملوں سے عالمی غذائی تحفظ کو خطرے میں ڈالنے سے باز آئے

Faisal Bukhari

Recent Posts

دانش سکولز کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہوگا وزیراعظم

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے بچے ملک کا مستقبل ہیں…

1 hour ago

حیدرآباد میں سڑ ک کے بیچ کھمبے چھوڑنا ایک منصوبہ بندی تھی مراد علی شاہ نے وضاحت دیدی

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد میں سڑک کے بیچ کھمبوں…

1 hour ago

ورلڈ بینک کی سندھ میں بلدیاتی سہولتوں کیلئے 15 کروڑ ڈالرز کی منظوری

پاکستان نیوز پوائنٹ ورلڈ بینک نے سندھ میں بلدیاتی سہولتوں کے لیے 15 کروڑ ڈالرز…

2 hours ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوگئی فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار سے کم ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے…

2 hours ago

پوپ لیو نے امریکی انتخابات میں ووٹ ڈال کر تاریخ رقم کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ کیتھولک مسیحوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے امریکی انتخابات میں اپنا…

2 hours ago